Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

آزاد کشمیر یونیورسٹی میں جینز اور شرٹ پہنے پر پابندی

یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2024 07:39pm

آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ، طلبہ وطالبات پہ شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے طلباء کو شرٹس اور جینز پہننے سے روک دیا ہے، یونیورسٹی نے ادارے کی ”وقار اور تقدس“ کو برقرار رکھنے کے لیے لباس کے قواعد متعارف کروائے ہیں۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لڑکے ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، جبکہ لڑکیاں باحیا کپڑے پہنے کی پابند ہوں گی اور دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق طلبہ و طالبات درج ذیل لباس نہیں پہن سکیں گے۔

  • تنگ یا شفاف لباس

  • شارٹس یا بغیر آستین کی شرٹس

  • وہ کپڑے جو زبان یا فن کو ظاہر کرتا ہے جو ”مشتعل یا نازیبا لگتاہے اور دوسروں کو تکلیف پہنچا سکتا ہے“

  • پھٹے ہوئے استائلش کپڑے

  • کلاسوں کے دوران جاگنگ یا ورزش کے لباس

  • زیادہ میک اپ یا مہنگی زیور پہننے سے گریز کریں

  • کلاس رومز، کیفے ٹیریا، اور یونیورسٹی دفاتر میں بے ترتیب، رنگین یا نازیبا لباس پہنے کی اجازت نہیں ہو گی

  • رسمی پروگرامز اور انٹرویوز میں غیر پیشہ ورانہ لباس منع ہونگے

  • اپنے لباس، hairstyles، جسم پر علامات یا پیسوں کے ذریعے غیر ضروری توجہ حاصل کرنا

  • دھوپ کے چشمے اجازت ہے لیکن اندرونی مقامات پر انہیں ہٹانا ضروری ہے

  • لمبے بالوں کو باندھنا ضروری ہوگا

جو طلبہ اس نئے ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلن قائم رکھنا ضروری ہے۔

azad kashmir

Dress Code