Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورکھ ہل آف روڈ بائیک ریلی کی تاریخ سامنے آگئی

ملک کے نامور بائیکرز ساڑھے پانچ ہزار فٹ بلندی پر بائیک دوڑائیں گے
شائع 17 ستمبر 2024 07:04pm

ایڈونچر سے شوقین افراد کے لئے گورکھ ہل آف روڈ بائیک ریلی کا انعقاد 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔

بائیک ریلی کا آفیشل پرومو بھی ریلیز کردیا گیا۔ پرومو میں گورکھ ہل اسٹیشن کی خوبصورتی اورچیلنجنگ راستوں کو دکھایا گیا ہے۔

ریلی میں ملک بھرسے رائیڈرز ان ایکشن ہوں گے۔

ملک کے نامور بائیکرز ساڑھے پانچ ہزار فٹ بلندی پر بائیک دوڑائیں گے۔