Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترامیم: عمران سے خصوصی ٹاسک پانے والے عارف علوی بھی فضل الرحمان کے دَر جا پہنچے

ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود
شائع 17 ستمبر 2024 06:11pm

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر عارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈاپور نے کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا

اس دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔

عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔

ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

Arif Alvi

Molana Fazal ur Rehman

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment