Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ورکرز اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آگئے

وزیر اعلیٰ کے پی ہمارا روزگار چھین رہا ہے، مظاہرین
شائع 17 ستمبر 2024 05:40pm

بنوں میں پی ٹی آئی ورکرز اپنے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف میدان میں آگئے وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کرتے مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پر روزگار چھیننے کا الزام عائد کیا۔

سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز نے وزیراعلیٰ کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرہ بنوں پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نوجوانوں کو روزگار دے رہے تھے لیکن وزیر اعلیٰ کے پی نے ہمارا روزگار چھین لیا ہے۔

مظاہرین نے کہا علی امین گنڈاپور عمران خان کے ویژن کے خلاف جا رہے ہیں، مظاہرین نے علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

protest

Ali Ameen gandapur