Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ہسپتال کے نیورو آئی سی یو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ہسپتال کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا
شائع 17 ستمبر 2024 04:29pm

سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں موجود نیورو آئی سی یو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وارڈ میں دھواں بھر گیا، ہسپتال عملہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، وارڈ میں دھواں بھرنے پر مریضوں کو قریبی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

ایران میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 10 مسافر جاں بحق

ہسپتال کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا اور واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

ریسکیو کنٹرول کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو آگ پر قابو پایا جا چکا تھا۔

fire

allama iqbal teaching hospital sialkot