Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کیجریوال کے بعد دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا

ان کے کردار سے دہلی حکومت میں اہم تبدیلیاں آنے کی امید ہے، رپورٹ
شائع 17 ستمبر 2024 03:50pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارت کی عام آدمی پارٹی اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے استعفیٰ کے بعد نامزد وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتیشی مارلینا سنگھ وزیرِ اعلیٰ دہلی کا عہدہ سنبھالیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کئی عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے نام زیرِ گردش تھے، آتیشی مارلینا کا نام لسٹ میں سرفہرست تھا جس کی اہم وجہ ان کا اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کالکاجی حلقہ کی نمائندے آتیشی مارلینا 26 ستمبر کو خصوصی اسمبلی اجلاس کے دوران دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی اہم رہنما آتیشی نے محلہ سبھا منصوبے سمیت مختلف اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے نئے کردار سے دہلی حکومت میں اہم تبدیلیاں آنے کی امید ہے۔

آتیشی مارلینا کون ہیں؟

آتشی مارلینا ایک انتہائی ایک سینئر سیاسی رہنما ہیں جن کا عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی رہوڈز کے ایک ممتاز سکالر کے طور پر ایک کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھی۔ اس سے قبل آتیشی سال 2018 تک دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی بطور مشیر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ آتشی کی ان بااثر شخصیات کے سیاسی سفر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے اروند کیجریوال نے دو روز قبل ریاستی انتخابات فروری کے بجائے نومبر میں کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

india

APPOINTED

Aam Admi Party

Atishi

Delhi minister