Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی ایوان میں ’کشمیر کو اس کا کھویا ہوا حق دلانے‘ کی صدائیں بلند

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کئی دہائیوں سے جاری ہے, کانگریس کے ترجمان پون کھیرا
شائع 17 ستمبر 2024 02:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اپوزیشن کانگرس نے کشمیرکواس کا کھویا ہوا حق دلانے کا دعویٰ کردیا۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا کا کہنا ہے کہ کشمیرخوابوں کا قبرستان بن چکا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کئی دہائیوں سے جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مظلوم اورلاچارکشمیریوں کاکوئی پرسان حال نہیں، 2019 میں بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے پورا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا۔

پون کھیرا نے کہا کہ مودی سرکارنے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے، آج مودی کے نام نہاد سیکولربھارت میں دوبارہ سے کشمیرکی آزادی کی آوازگونج اٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کیا، کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ کشمیر خوابوں کا قبرستان بن چکا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی ہے۔

پون کھیرانے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک ایسی ریاست ہے جس کا حق چھین کر اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا، کشمیر کی آزادی واپس حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنا یقینی بنائیں گے۔

india

Jammu and Kashmir