Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
شائع 17 ستمبر 2024 02:18pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ہولنبیورکے موکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے پوزیشن میچ میں کوریا کو دو کے مقابلے پانچ گول سے ہرا دیا۔

کوریا کو ہاف ٹائم تک ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے دو دو گول اسکور کیے۔

Asian hockey champions trophy 2024

pakistan won