Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پیاز کی بوری والی اس پتلون کی قیمت نے گاہکوں کے ہوش اڑا دیے

فیشن کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، صارف کا ویڈیو پر رد عمل
شائع 17 ستمبر 2024 12:23pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

وقت کے ساتھ فیشن میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے اور مختف اقسام کے لباس بازاروں میں گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

وہیں ہر دور میں پتلون کے فیشن میں بھی نمایاں تبدیلی آتی گئی۔ کہیں ڈھیلی ڈھالی پینٹس کا دور آیا اور تو آج تنگ پتلوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اب تو پھٹی پتلون کے فیشن نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

یہ 10 عجیب لباس دیکھ کر آپ پریشان رہ جائیں گے

لیکن اب جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں بوری سے بنی پتلون فروخت کی جا رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کی، متعدد صارفین نے اس ٹرینڈ کو مضحکہ خیز اور فیشن کا جنازہ قرار دیا۔

بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق چونکا دینے والی وائرل ویڈیو ریل ایک صارف کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی، جسے palazzo نامی پتلون اور ٹراؤزر فروخت کرنے والے برانڈ نے نمائش کے لیے لگائی۔

یہ تو معلوم نہیں چل سکا کہ پیاز کی بوری والی پتلون بھارت میں کس جگہ فروخت کی جا رہی ہے، تاہم palazzo نامی فیشن کا آفس ممبئی میں موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں مخصوص پتلون ڈسپلے پر لگائی ہوئی ہے، جس کی قیمت نے وہاں آنے والے لوگوں کو حیران کر دیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں پتلون کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے (پاکستانی 2 لاکھ روپے) بتائی گئی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ فیشن کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

india

sack pants

shocking price

Price Tag