Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

دہرے نظام تعلیم کو ختم کرکے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نصاب مرتب کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

نصاب میں سیرت النبیﷺ کا زیادہ تذکرہ ہونا چاہیے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ
شائع 17 ستمبر 2024 11:41am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قومی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں دہرے نظام تعلیم کو ختم کرنا ہوگا، تعلیمی نظام کوسیرت النبیﷺ کی روشنی میں مرتب کرکے اس کے نصاب میں سیرت النبیﷺ کا زیادہ تذکرہ ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں جشن عید میلاد البنی ﷺ کی مناسبت سے منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ علم وتقوی سے مزین لوگوں کوہی قرب الہی نصیب ہوتا ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت بہت ضروری ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہمار امشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے اہل اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے انتہائی اہم اور مبارک دن ہے، اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، علم کا حصول دینی فرض ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھا تی ہے، علم کا حصول ہی قوموں کا مستقبل سنوارتا ہے، آپﷺ پر نازل پہلی وحی میں تعلیم کی فضیلت ،اہمیت واضح کی گئی۔

مزیدپڑھیں:

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات، راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل

دنیا کے دیگر ممالک میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کس طرح منایا جاتا ہے؟

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

12 Rabi ul Awwal