Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانے پینے کی 5 اشیا جنہیں کبھی بھی فریج میں مت رکھیں

یہ چیزیں آپ کے لیے سنگین طبی مسائل کا سبب بن جائیں گی۔۔
شائع 17 ستمبر 2024 10:52am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

صارفین گھروں میں آنے والی کھانے پینے کی اشیاء کے فوائد اور نقصانات جانے بغیر انہیں فریج میں رکھ دیتے ہیں جس کے باعث صحت کے سنگین مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔

پھر فریج میں رکھی وہ چیزیں کب خراب ہوجاتی ہیں ہمیں اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا اور ہم مسلسل اس کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔

آج آپ کو ان اشیاء کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں فریج میں رکھان

ڈبل روٹی

فریج میں ڈبل روٹی عام طور پر رکھی جاتی ہے، لیکن ایسا کرنا درست نہیں۔

ڈبل روٹی خراب ہونے سے بچانے کیلیے خواتین ڈبل روٹی کو فریج میں رکھ دیتی ہیں۔ ڈبل روٹی کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا چاہیے، ورنہ زیادہ بہتر ہے کہ اسے وقت پر کھا لیا جائے۔

پیاز

پیاز فریج میں نہیں بلکہ کاؤنٹر پر رکھنے پر زیادہ دیر تک تازہ رہتی ہے۔ انہیں فریش رہنے کے لیے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔

لہسن

لہسن کو فریج میں نہ رکھیں! کیونکہ ایسا کرنے سے یہ نرم اور سڑ بھی سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ لہسن کو کاؤنٹر پر ایک ٹوکری میں رکھیں، جہاں اس پر ہوا لگتی رہے اس طرح یہ ایک ماہ سے زیادہ تازہ رہ سکتی ہے۔

لہسن کے چھلے ہوئے جووں کو دس دن کے اندر اندر استعمال کرلیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

شہد

بیشتر خواتین شہد کو خراب ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے اسے فریج میں رکھ دیتی ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔

شہد فریج میں رکھنے سے گاڑھا اور اس کی ساخت خراب ہوجاتی ہے۔ اس کے بجائے شہد کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ ایسا کرنے سے یہ کافے عرصے تک تازہ رہتا ہے۔

ٹماٹر

زیادہ تر افراد ٹماٹروں کو فریج میں رکھتے ہیں لیکن اس سے اس کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے، ٹماٹروں کو فریج میں رکھنے سے یہ میٹھے ہوجاتے ہیں۔

بہتر ہے اگر ٹماٹر چھیل بھی لیے ہوں تو انہیں فریج میں نہ رکھیں اور اسے فوری استعمال کرلیں۔

Health Issues

Refrigerator

5 foods

avoid