Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں ٹرک اور وین کے تصادم سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

گزشتہ دو ماہ میں سوات میں ٹریفک کے 239واقعات رونما ہوئے ہیں، ریسکیو زرائع
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2024 01:54pm

سوات کے علاقے کانجو میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کانجو کے مقام پر واقعہ پیش آیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سید وشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق کبل کے علاقہ کانجو بازار میں ٹرک اور سوزوکی وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے میں وین ڈرائیورعبدالوہاب،6 سالہ بیٹا زریاب اور عبدالغفار جاں بحق ہوگئے۔

سوزوکی وین مٹہ سے مینگورہ آرہی تھی کے تیزرفتاری کی وجہ سے کانجو شاہی بازار میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیو کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

ریسیکیو 1122کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں سوات میں ٹریفک کے 239واقعات رونما ہوئے ہیں ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیوز کے وجہ سے پیش آئے کچھ علاقوں میں سڑکوں کی خرابی بھی حادثات کا سبب بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

سوات میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

سوات ، مانسہرہ اور شکارپور میں حادثات، 4 افراد جاں بحق

پاکستان

KPK Government