Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ میں موجود چھڑی معمہ بن گئی

ابتدائی دور کی پینٹنگز میں چھڑی کو جادو سے جوڑا جارہا ہے، بائبل میں کئی معجزے درج ہیں۔
شائع 16 ستمبر 2024 10:44pm

عیسائیوں کی قدیم پینٹنگز میں عیسٰی علیہ السلام کے ہاتھ میں موجود چھڑی معمہ بن گئی۔ بائبل میں درج ہے کہ عیسٰی علیہ السلام مُردوں کو زندہ کردیا کرتے تھے۔

بائبل میں یہ بھی لکھا ہے کہ عیسٰی علیہ السلام نے اس کے لیے صرف آواز استعمال کی۔ قدیم پینٹنگز میں عیسیٰ علیہ السلام کو چھڑی تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ (نعوذ باللہ) جادو بھی جانتے تھے۔

روم اور کیتھولک عیسائیوں کے دیگر مقدس مقامات پر ایسی متعدد پینٹنگز پائی گئی ہیں جن میں عیسٰی علیہ السلام کو چھڑی تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بائبل میں درج روایات کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام کے بہت سے معجزے ہیں۔

بہت سے تاریخ دانوں کا دعوٰی ہے کہ ابتدائی دور کے عیسائی چھڑی کی بنیاد پر عیسٰی علیہ السلام کو (نعوذ باللہ) جادوگر کے روپ میں بھی دیکھنے کے عادی تھے۔

چینٹر کالج ین ڈینولے، کینٹکی میں مذہبی پروگرام کے سربراہ لی جیفرسن کہتے ہیں کہ یہ لوگ صبح جمع ہوکر شراب پیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو خون ہے۔ روٹی کھاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ گوشت ہے۔

سب سے زیادہ قابلِ احترام سمجھے جانے والے فن پارے چوتھی صدی عیسوی میں تیار کیے گئے اور یہ روم میں وِیا ایناپو کے مقبرے سے دریافت ہوئے۔

JESUS IN PAINTINGS

MYSTERIOUS WAND

CARVED SCENES

EARLY CHRISTIANS