Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ویانا میں آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس

پاکستان آئی اے ای اے کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مکمل تعاون کریگا، چیئرمین پی اے
شائع 16 ستمبر 2024 10:17pm

آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس ویانا میں ہوا اجلاس سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین نے خطاب کیا۔

چئیرمین پی اے ای سی ڈاکٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردارہے، پاکستان آئی اے ای اے کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مکمل تعاون کریگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ نہایت معمولی ہے، مگر اس کا شمار سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں ہوتا ہے۔

چئیرمین پی اے ای سی نے بتایا کہ پاکستان نے جوہری توانائی سےتقریباً 100 ملین ٹن گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے بچایا ہے۔ نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا بہترین حل فراہم کرتی ہے۔

کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علی رضا پاکستان میں چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3،530 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ایک اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔