Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نمبرز میں مبینہ دھاندلی پر طلبا کا بنوں بورڈ پر دھاوا

طلبا کے احتجاج پر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
شائع 16 ستمبر 2024 09:34pm

بنوں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج پر طلبا نے تعلیمی بورڈ پر دھاوا بول دیا، سیکڑوں مظاہرین تعلیمی بورڈ بنوں کی دیوار پھلانگ کر عمارت میں داخل ہو گئے۔ طلبا نے بورڈ میں مختلف دفاتر کے شیشے اور دروازے توڑ دیئے۔

13 ستمبر کو بنوں بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس پر طلبا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ امتحانات میں طلبہ کے نمبرز توقعات سے کم لگائے گئے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، 18 ستمبر کو قائم مقام چیئرمین کمشنر بنوں کے ساتھ بھی مظاہرین کے مذاکرات ہوں گے۔

مظاہرین احتجاج ملتوی کرکے فی الحال منتشر ہو گئے ہیں۔

بنوں بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے سے املاک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔.

دوسری جانب بنوں میں سرکاری اسکولوں کے ناقص نتائج اور طلبا کے احتجاج پر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے جاری کردیا ہے۔

فاروق خان بنوں بورڈ کے نئے کنٹرولر امتحانات تعینات کئے گئے ہیں۔

Bannu

intermediate exams

Bannu Education Board