Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائیشوں کے گھروں کو تالے لگا کر مسمار کردیا

رہائشی خواتین کا کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف چھاؤنی روڈ پر احتجاج
شائع 16 ستمبر 2024 09:22pm

مردان میں کنٹونمنٹ بورڈ نے چھاؤنی میں واقع رہائیشوں کے گھروں کو تالے لگا کر مسمار کردیا۔

مردان کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے چھاؤنی میں واقع رہائیشوں کو گھروں سے نکال کر تالے لگا دئے اور پھر گھروں کو مسمار کردیا۔

کراچی میں مختلف پولیس مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی، 3 گرفتار

رہائشی خواتین نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف چھاؤنی روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

لاہور: تعویذ ودم کے بہانے عورتوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہمارے گھروں پر کوئی بقایاجات نہیں ہیں، بجلی گیس اور کرایہ وقت پر جمع کرتے ہیں لیکن پھر بھی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ تنگ کرتی ہے اور گھروں سے نکالنے پر مجبور کرتی ہے۔

protest

Mardan

cantonment board