Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قاتل کے حیران کن انکشافات، سپاری دینے والے کا نام بتا دیا

گرفتار شوٹراظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا
شائع 16 ستمبر 2024 09:06pm

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سےمتعلق مزید انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر کو پولیس اس سےقبل بھی گرفتارکرچکی ہے، اظہر بٹ پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔

پولیس نے 11 ستمبر کو اظہر بٹ کو گرفتار کیا تھا شوٹراظہر نے واردات کے دن گڑہی شاہو کے رہائشی وجیہ الحسن سے رکشہ کرائے پرلیا تھا، شوٹر اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی ہے۔

رواں ماہ امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے، مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹر اظہرکے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا تھا، جس کے بعد اظہر نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد جرائم کی دنیا چھوڑ کررکشہ چلانا شروع کردیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوٹر اظہربیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے انار کلی میں گارمنٹس کی دکان پربھی کام کرتا رہا، شوٹر اظہراسلام پورہ میں بیوی اورتین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیرتھا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا، ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکرطیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی۔

اظہر بٹ اور اسکے ایک ساتھی الیاس کو پشاور سےگرفتارکیا گیاجبکہ ریکی کرنے والےفرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں۔

اظہر بٹ اوراسکےساتھی الیاس نےمبینہ طور پرسپاری دینےکا نام بھی پولیس کو بتا دیا ہے۔