Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سام سنگ کی بھارتی فیکٹری میں احتجاج، 104 ملازمین گرفتار

چنئی میں ایک ہزار سے زائد افراد دھرنے میں شریک، ملازمین کی مجموعی تعداد 1800 ہے۔
شائع 16 ستمبر 2024 06:36pm

بھارت کے شہر چنئی (مدراس) میں سام سنگ کی ایک فیکٹری کے 1800 میں سے ایک ہزار ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور مراعات بڑھوانے کے لیے ایک ہفتے سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ 104 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چنئی کے نواح میں کانچی پورم کے علاقے میں واقع سام سنگ کی اس فیکٹری کے ملازمین کی مجموعی تعداد 1800 ہے۔ ایک ہفتہ قبل فیکٹری کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج شروع کیا تو مالکان اور انتظامیہ نے اُنہیں سمجھا بُجھانے کی کوشش کی مگر اس سے کچھ بھی نہ ہوا اور ملازمین کا احتجاج جاری رہا۔

ایک ہفتے کے دوران ملازمین نے فیکٹری کے سامنے ٹینٹ لگاکر اپنے مطالبات منوانے کے لیے دھرنا دے رکھا ہے۔ احتجاج کے باعث فیکٹری میں کام رُکا ہوا ہے۔

فیکٹری کی انتظامیہ کسی بھی نیشنل لیبر گروپ کی حمایت یافتہ یونین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

فیکٹری میں ملازمین کی نمائندگی کے دعوے کے ساتھ کم و بیش بارہ گروپ میدان میں ہیں۔ پولیس نے 100 سے زائد ملازمین کو اجازت نامے کے بغیر جلوس نکالنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔

سام سنگ کو بھارت میں سالانہ 12 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جس میں ایک تہائی چنئی میں واقع اس فیکٹری کی پروڈکشن سے ہوتی ہے جس میں آج کل کام رُکا ہوا ہے۔ فیکٹری کی انتظامیہ نے کہہ دیا ہے کہ سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز سے فکیٹری کے ورکرز کا الحق کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملازمین نے بدھ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Samsung

WORKERS ON STRIKE

CHINNAI, INDIA