سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس مقرر کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا ہے۔
دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کی تردید کی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر سرا سر غلط ہے کیونکہ انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اور اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.