Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھارتی وزیرِاعظم کی طرف سے عید میلادالنبیﷺ کی مبارک باد

اللہ کرے کہ ہم آہنگی، خوش حالی اور ترقی کا دور دورہ رہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام
شائع 16 ستمبر 2024 05:33pm

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، خوش حالی، ترقی اور اتحاد و یگانگت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں اس پرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آگیا تھا اس لیے وہاں آج (پیر کو) عید میلادالنبیﷺ منائی جارہی ہے۔

Narendra Modi

Indian Prime Minister

EID MEELAD UN NABI

FELICITATIONS TO ALL MUSLIMS