Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان حکومت نے انسدادِ پولیو مہم رُکوادی

مہم شروع ہونے سے پہلے ہی رُکوادی گئی اور اس کا کوئی سبب بھی بیان نہیں کیا گیا ہے۔
شائع 16 ستمبر 2024 05:06pm

افغانستان اُن دو ممالک میں سے ہے جہاں پولیو کے کیس سر اٹھاتے رہتے ہیں۔ دوسرا ملک پاکستان ہے۔ اقوامِ متحدہ نے پیر کو بتایا کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے پولیو ویکسی نیشن مہم رُکوادی ہے۔

مہم شروع ہونے سے پہلے رُکوائی گئی ہے اور اس کا کوئی سبب بھی بیان نہیں کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت کے کسی بھی عہدیدار نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بعض حصوں میں بھی انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم تشدد سے داغ دار رہی ہے۔ ہیلتھ ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو قتل کیا جاتا رہا ہے۔

پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسند یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے تحت پلائے جانے والے پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کو تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے کے لیے ہیں۔

afghanistan

POLIO ERADICATION CAMPAIGN

UN OFFICIALS

CAMPAIGN POSTPONED