Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینسر سےجنگ لڑتی حناخان ریمپ پر واپس

اداکارہ نے گذشتہ شب انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی
شائع 16 ستمبر 2024 04:12pm

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر کے علاج کے دوران ایک بار پھر دلہن کے روپ میں لوٹ آئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے گذشتہ شب کی فیشن شو میں ریمپ واک کی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

ویڈیو میں زندگی کی جنگ لڑنے والی بہادر اور باہمت اداکارہ کو دلہن کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔ جسمیں وہ سرخ لہنگا، روائتی زیورات اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے اور مہندی لگائے بے انتہا جازب نطر لگ رہی ہیں۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کی تصدیق کردی، شادی کی پہلی تصاویر پوسٹ

اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھاکہ، میرے والد ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ بہادر لڑکیاں روتی نہیں ہیں، اپنی مشکلات کا رونا رونے کی بجائے اس کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرو۔ اپنی مرضی سے جیو اور راہ میں انے والی ہر مشکل کا ڈت کر مقابلہ کرو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے نتائج کی پرواہ کرنا چھوڑ دی ہے اور صرف اسی چیز پر توجہ مرکوز رکھی ہے کہ میرےہاتھ میں اور کنٹرول میں کیا ہے۔ اس کے علاوہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ جو بہتر جانتا ہے کہ ہم نے کتنی محنت کی ہے۔ وہ ہماری دعائیں سننے والا ہر چیز سے واقف ہے۔

حنا خان نے مزید بتایا کہ یہ سب کچھ اتنا اسان نہیں ہے۔ لیکن میں اپنے آپ سے کہتی رہتی ہوں کہ حنا آگے بڑھتی رہو، تمہیں رکنا نہیں ہے۔

حناخان نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو گذشتہ شب کی ہے، جس میں وہ سالوں بعد دلہن کے روپ میں تیار ہوئی ہیں۔

Bollywood

lifestyle

Hina khan