Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

تاج محل کو پاک کرنے کیلئے ہندو انتہا پسند گائے کا گوبر لے آیا

سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شہری کو داخلی دروازے پر روک لیا، رپورٹس
شائع 16 ستمبر 2024 02:47pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو تاج محل کو پاک کرنے کیلئے گائے کا گوبر اپنے ساتھ لایا، جسے پولیس نے موقع پر روک لیا۔ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ پولیس نے ایک ہندو انتہا پسند کی گنگا جل اور گائے کے گوبر سے تاج محل کو پاک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، چاہر نامی بھارتی شہری کو تاج محل کے داخلی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے روک دیا۔

ہندو انتہا پسند نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تاج محل میں داخل کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے روکنے شہری احتجاج وہیں بیٹھ گیا۔ اس نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تاج محل دراصل ایک قدیم ہندو مندر ہے جسے ”تیجو محلایا“ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہاں کسی نے پیشاب کیا تھا اس لیے وہ جگہ اب ناپاک ہے اور اسے مقدس پانی اور گائے کے گوبر سے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

صفائی کرنے کی غرض سے اندر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہر نے مجھے اندر آنے دو یا مجھے گرفتار کرو کا نعرہ بھی لگایا۔

Video Viral

cleaning

taj mehel

hindu Extremist

cows dung