Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

سوشل میڈیا پر وائرل ’باڈی آرمر‘ کی حقیقت جس پر چاقو یا خنجر بھی اثر نہ کرے

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس دعوے کے ساتھ کہ کیا یہ 'بنیان' واقعی جان کی حفاظت کرسکتی ہے؟
شائع 16 ستمبر 2024 01:28pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

باڈی آرمر جیکٹ بنانے والی کمپنی کی ایک نمائش کے دوران ایک ملازم اپنی نشت سے اٹھ کر کمپنی کے سی ای او پر چاقو، اسکرو ڈرائیور جیسے خطرناک اوزار سے حملہ کر کے (ٹیسٹ) کرتا ہے، یہ دکھانے کے لیے کہ ان کی بنائی گئی بنیان کتنی پائیدار اور مضبوط ہے۔

مذکورہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے اس دعوے کے ساتھ کہ کیا یہ بنیان واقعی جان کی حفاظت کرسکتی ہے؟

ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر یہ بھی تبصرہ اور کچھ دعویٰ کررہے ہیں کہ سی ای او پر حملہ کرنے والے ملازم کی یہ خواہش ہے یہ ٹیسٹ فیل ہوجائے۔

یہ ویڈیو رواں ماہ 6 ستمبر کو یہاں پوسٹ کی گئی، جس میں ایک آرگنائزیشن کے ارکان کو دکھایا گیا جو زخمی ہونے سے بچانے والی خاص ’بنیان‘ کی نمائش اور تشہیر کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں کمپنی کے سی ای او نے ایک خاص بنیان پہنی ہوئی تھی جو چاقو کے وار سے حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کمپنی کے ملازم نے سی ای او کے سینے اور پیٹ پر پوری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد بار چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی، مگر انہیں ایک معمولی خراش بھی نہ آئی۔

مگر یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو ایسا محسوس ہوا کہ کمپنی کا ملازم اپنے سی ای او سے نفرت کرتا ہے اور وہ یہ چاہتا کہ کسی طرح یہ ٹیسٹ ناکام ہوجائے۔

مذکورہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول یہاں اور یہاں پر بھی شئیر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو کو پی پی ایس ایس گروپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا، ایک کمپنی جو اعلیٰ معیار کے باڈی آرمر اور حفاظتی پوشاک بناتی ہے۔ جو اپنے بارے میں یہاں تفصیلات بتارہی ہے۔

اس ویڈیو میں کمپنی کی مخصوص واسکٹ کی نمائش کی گئی تھی جو چاقو کے وار سے حفاظت کرتی ہے۔ کیپشن میں وضاحت کی گئی کہ سی ای او، رابرٹ کیزرجنہوں نے اندر واسکٹ پہن رکھی ہے، لوگوں کو یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ اپنی بنائی گئی پروڈکٹ پر کتنا بھروسہ کرتے ہیں۔ یہ نمائش 4 دسمبر 2019 کو لندن میں ایک بڑے سیکیورٹی پروگرام میں کی گئی تھی۔

مکمل ویڈیو آرمر جیکٹ کمپنی PPSS Group نے اپنے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل پوسٹ کی تھی جو آج دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

CEO

Body Armor Company

Stab Protection