Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا دیپیکا بیٹی کی دیکھ بھال کیلئے ’نینی‘ رکھیں گی؟

اسٹار جوڑی کے گھر 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی
شائع 16 ستمبر 2024 12:52pm

بالی ووڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔

بالی وڈ سٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے دی تھی۔

جوڑے نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ میڈیا پر نہیں دکھایا ہے اور نہ ہی کسی نام کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کےکام خود کریں گی اور انڈین ایکٹریس انوشکا شرما کی پیروی کرتے ہوئے کسی نینی کی خدمات حاصل نہیں کریں گی۔

بھارتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فلمی جوڑا بھی دیگر بھارتی اداکاروں، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طرح فی الحال اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھیں گے اور کچھ عرصے بعد اسے منظر عام پر لائیں گے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle