Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ میں دلخراش واقعہ، سوئے ہوئے خاندان کو ابدی نیند سُلا دیا

آر پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
شائع 16 ستمبر 2024 12:27pm

گوجرانوالہ میں قتل کے ایک دلخراش واقعہ کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا ہے۔ پنجاب میں مختلف شہروں میں جائیداد کے تنازع پریومیہ بنیادوں پر خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اب تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے جائیداد کے تبازع پر گھر میں سوئے ہوئے 4 افراد کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا، مقتولین میں 2 سگے بھائی اور 2 کزنز شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

آر پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے سی پی او ایاز سلیم سے واقعے کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازع اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے، ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

firing

Gujranwala

Gujranwala police