Aaj News

بدھ, جنوری 29, 2025  
28 Rajab 1446  

دروازہ کھولتے اور بند کرتے وقت آنے والی آواز سے چھٹکارہ کیلئے سستا حل

بعض اوقا ت یہ لوگوں کے درد سر کا باعث بھی بن جاتی ہے
شائع 16 ستمبر 2024 11:35am

اکثر دروازے اور کھڑکیاں کھولتے اور بند کرتے وقت آواز سنائی دیتی ہے، جو کانوں کو انتہائی بری معلوم ہوتی ہے ،اوربعض اوقات لوگوں کے درد سر کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

اگر آپ کے گھر میں بھی دروازے اور کھڑکیوں میں اس طرح کی کوئی پریشانی درپیش ہے، توکچھ آسان ٹوٹکے آپ کی پریشانی سے چھٹکارا دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ موثر ٹوٹکے پلک جھپکتے دروازے سے آنے والے شور کو دور کر دیں گے۔

کچن کی جالی دار کھڑکی سے ڈھیٹ چکنائی کو صاف کرنے کے آسان طریقے

دروازے سے آواز آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے دروازوں کا ڈھیلا ہو جانا، ان کی جوائنٹ میں چکنائی کی کمی، دروازے کے نچلے حصے کا فرش سے رگڑنا وغیرہ۔

صابن کا استعمال

صابن دروازوں اور کھڑ کیوں سے آنے والی آوازوں کو روکنے کے لیے موثر طریقہ ہے۔ کیونکہ صابن میں موجود اجزا چکنا پن پیدا کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے دروازوں اور کھڑکیوں سے آوازیں آنا بند ہو جاتی ہیں۔

دروازے سے جڑے کناروں اور پیچ پرصابن کو اچھی طرح رگڑ لیں۔

پینٹ

دروازوں اور کھڑکیوں سے انے والی آواز کو دور کرنے کے لیے آپ پینٹ کی مدد بھی لے سکتی ہیں۔

دروازوں کو پینٹ کرتے وقت اس میں تھوڑا سا تیل ڈال دیں۔ اس سے دروازوں کی سطح ہموار ہو جاتی ہے اور وہ کھلتے اور بند ہوتے وقت شور نہیں کرتے ہیں۔

نٹ کو چیک کریں

بعض اوقات دروازے کے ساتھ نصب نٹ کی خرابی کی وجہ سے بھی دروازے سے آوازیں آتی ہیں۔ اس لیے آپ کو نٹ بھی چیک کرنا چاہیے۔

سرسوں کا تیل

دروازوں سے آنے والے شور کو ختم کرنے کا یہ آسان اور آزمودہ حل ہے۔

روئی یا ایک سوتی کپڑے پر ایک قطرہ سرسوں کا تیل ڈال کر اسے نٹ پر لگا دیں۔ اپ دیکھیں گی کہ چند منٹوں میں آواز دور ہوجائے گی۔

پیٹرولیم جیلی

پیٹرولیم جیلی کا استعمال کئی طرح سے کیا جاتا رہا ہے، کبھی پھٹے ہونٹوں کو ٹھیک کرنے کے لیے تو کبھی پھٹی ایڑیوں کے لیے بھی اس کا استمال کیا ہو گا، لیکن اس کی مدد سے آپ اپنے گھر کے دروازوں سے آنے والے شور کو بھی دور کر سکتی ہیں۔

اپنی انگلیوں میں پیٹرولیم جیلی کی تھوڑی سی مقدارلے کر دروازوں کے نٹس پر لگا لیں اور دو تین مرتبہ اسے کھول بند کریں۔ آپ محسوس کریں گی کہ دروازوں سے آوازیں آنا بند ہو گئی ہیں۔

Women

lifestyle

Hacks