Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سولر پینل کی صنعت میں انقلاب، دو طرف سے توانائی پیدا کرنے والا سولر پینل ایجاد

یہ پینلز مختلف اقسام میں دستیاب ہوتے ہیں اور انہیں مختلف طریقے سے انسٹال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے
شائع 16 ستمبر 2024 10:44am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سولر پینل نے لوگوں کی زندگیوں میں جہاں آسانی پیدا کی ہے وہیں اب ایک اور سولر پینل کی ایجاد ہوئی ہے جس نے صنعتی شعبوں میں انقلاب پیدا کر دیا۔

گھروں میں عام طور پر روایتی مونوفیشل سولر پینل کی ننصیب کی جاتی ہے جن کی مانگ مارکیٹ میں زیادہ ہے۔

مگر اب بائی فیشل سولر پینل مارکیٹ میں آہستہ آہستہ قدم جما رہے ہیں جس کی خاصیت یہ ہے کہ دونوں طرف سے توانائی پیدا کرتا ہے۔

بائی فیشل سولر پینلز ایک جدید ایجاد ہیں جو روایتی مونو فیشل پینلز کے مقابلے میں زیادہ کارکردگی اور تنوع پیش کرتے ہیں۔

بائی فیشل سولر پینلز کی تفصیلات، ان کا کام کرنے کا طریقہ اور اس کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بائی فیشل سولر پینلز کیا ہیں؟

عام سولر پینل صرف اوپری حصے کی طرف سے بجلی پیدا کرتا ہے۔ لیکن دو طرفہ سولر پینل سامنے اور پیچھے دونوں جانب سے بجلی بنانے کی صلاحیت سے لیس ہوتا ہے۔ اگر آپ ان خصوصی پینلز کو چمکدار سطح پر رکھتے ہیں جیسے سفید یا ہلکے رنگ کی چھت، تو اس سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کرنے کا امکان ہوتا ہے۔

یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

بائی فیشل سولر پینلز اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں جو سورج کی روشنی کو پینل کے اوپر اور نیچے دونوں طرف سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ روایتی سولر پینلز کے برعکس، جو صرف ایک طرف سے روشنی جذب کرتے ہیں، بائی فیشل پینلز میں ایک شفاف بیک شیٹ یا گلاس نصب ہوتا ہے جو روشنی کو گزرنے دیتا ہے اور اس کے عقب کے حصے سے جذب ہونے دیتا ہے۔

عکس کا استعمال: بائی فیشل پینلز کی کارکردگی خاص طور پر ان علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے جہاں زمین یا آس پاس کی سطحیں زیادہ عکاس ہوتی ہیں، جیسے برف، میدانی علاقے، یا سفید چھتیں، جہاں سورج کی روشنی پینل کے پیچھے منعکس ہوتی ہوں۔

بائی فیشل سولر پینلز کے فوائد

توانائی کی پیداوار میں اضافہ: بائی فیشل پینلز روایتی پینلز کے مقابلے میں 20 سے 30 فیصد زیادہ توانائی پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں طرف سے روشنی حاصل کرتے ہیں۔ بجلی حاصل کرنے میں اس سولر کی بہتر تنصیب اور جگہ کا عمل بھی اہمیت کا حامل ہے۔

مضبوط بناوٹ: بہت سے بائی فیشل پینلز مضبوط مادے جیسے گلاس سے بنائے جاتے ہیں جو ان کی طویل عمر اور کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

خوبصورت ڈیزائن: بائی فیشل پینلز کا اسمارٹ ڈیزائن بصری طور پر دلکش ہوتا ہے۔

اسکی تنصیب کیسے ہوتی ہے؟

بائیفیشل سولر پینل مختلف اقسام میں دستیاب ہوتے ہیں اور انہیں مختلف طریقے سے انسٹال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فریموں والے پینلز کو انسٹال کرنا آسان ہے کیونکہ وہ موجودہ ماؤنٹنگ سسٹم کے ساتھ درست بیٹھتے ہیں۔ مینوفیکچررز عموماً تنصیب کو آسان بنانے کے لیے خصوصی کلپس فراہم کرتے ہیں تاکہ اسکی تنصیب میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔

solar panel

bifacial solar panel

how bifacial solar works?