Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر مزید سستا، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں بہتری
شائع 16 ستمبر 2024 10:35am

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 6 پیسے ہو گئی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گرگئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

شرح سود میں کمی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

us dollar

pakistan stock exchange

dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)

rupee vs dollar