Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اہلیہ کے کپڑوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر برطانوی وزیر اعظم مشکل میں پڑ گئے

ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں، غیر ملکی میڈیا
شائع 16 ستمبر 2024 09:52am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سیاستدانوں کو ملنے والے تحائف انہیں خوشی کے بجائے کبھی کبھار بڑی مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔ کیونکہ انہیں موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات کا باضابطہ طور پر اعلان اور اس کی تفصیلات سامنے لانا ضروری ہوتا ہے۔

مگر ایسا کرنے میں برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر ناکام ہوگئے جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے لباس کی تفصیل ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ لیبر پارٹی کو عطیات فراہمی کے والے سے جانے جاتے ہیں۔

وحید علی برطانوی فیشن کمپنی اے ایس او ایس کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کئیر اسٹارمر کی اہلیہ کے کپڑوں کی ادائیگی کی اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں اس کے خراجات بھی اٹھائے۔

تاہم جولائی میں منتخب ہونے والے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے ان تحائف کی تفصیلات شئیر نہیں کیں جس کے باعث ان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔ تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

British prime minister

KEIR STARMER

broken rules

pays for his wife’s clothes