کراچی میں کل کون کون سی مرکزی شاہراہیں بند ہوں گی؟
ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ (12 ربیع الاول) کل بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر کراچی میں ایم اے جناح روڈ سمیت اہم سڑکیں بند ہوں گی۔
عید میلادالنبیؐ کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، اس دن کی مناسبت سے سیرت النبی ؐ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا، ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، لنگر تقسیم اور کیک کاٹے جائیں گے، ملک بھر میں گلی محلوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبک سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔
کراچی میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں اور گلیاں بند ہوں گی جبکہ پولیس کی طرف سے جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، حکام کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس ڈھائی بجے نکلے گا، جماعت اہلسنت کا جلوس 3 بجے جبکہ ایک جلوس شیدی مسجد، دوسراجلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگا۔
ٹریفک کوایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کیماڑی سے جناح برج ٹاور ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے راستے اور منسلک گلیاں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔
12 ربیع الاوّل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
نیوایم اے جناح روڈ کیلئے جیل فلائی اوور نیچے سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی ٹریفک کو جیل فلائی اوور، کشمیرروڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا، ٹریفک کو بنوری ٹاؤن سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک کو لسبیلہ بزنس ریکارڈر روڈ سے ایم اے جناح روڈ آنے کی اجازت نہ ہوگی، ٹریفک جہانگیرروڈ، جمشیدروڈ، بنوری لائٹ سگنل سے موڑ دیا جائے گا۔
بہادر یار جنگ، گرومندرکی گلیاں تمام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، شاہراہ قائدین سے ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس: علما کی خواتین اور بچوں کو نہ لانے کی ہدایت
ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریس کلب سےعبداللہ ہارون روڈ بھیجا جائے گا۔
کھارادر آنے والی ٹریفک کو لی مارکیٹ سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو موسی لین، کھڈہ مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔
Comments are closed on this story.