Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسر حسین نے خواب میں ’عامر لیاقت کو اہل خانہ کے ہمراہ‘ کہاں اور کس حال میں دیکھا؟

وہ ایک شومیں مہمان تھے
شائع 16 ستمبر 2024 09:46am

یاسر حسین فلموں، ڈراموں، تھیٹر کے ایک باصلاحیت فنکار ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ایک اداکار بلکہ مصنف اور ہدایت کار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ یاسر اپنی ایک ذاتی رائے رکھنے والی شخصیت ہیں اور رائے عامہ کی پرواہ کیے بغیر وہی کہتے ہیں جو ان کے ذہن میں ہوتاہے۔

اسی طرح عامر لیاقت حسین مرحوم سیاست دان اور میزبان تھے، جو اپنے گیم شوز اور مذہبی ٹرانسمیشن کی وجہ سے عوام میں بہت مقبول تھے۔ گو زندگی کے آخری ایام میں وہ بہت متنازعہ ہو چکے تھے اس کے باوجود لوگ آج بھی ان کی ذہانت اور ان کی کاوشوں کے معترف ہیں۔

یاسر حسین بھی اایک ایسے ہی ایک آرٹسٹ ہیں ، جنہوں نے ان کے شومیں شرکت بھی کی تھی اور وہ ان سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

عائشہ عمر اپنی بھارتی ہم شکل کو دیکھ کر حیران رہ گئیں

یاسر اشنا شاہ کے شو میں مہمان تھے ، جب ان سے ان کے حالیہ کسی خواب کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے اپنے ایک حالیہ خواب کے بارے میں بات کی۔ جس میں انہوں نے مرحوم عامر لیاقت حسین کو دیکھا تھا۔

انہوں نے خواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے دیکھا کہ عامر لیاقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ میں ہیں۔ وہ خوش اور آرام سے تھے۔ وہ اس جگہ کو نہیں جانتے تھے جہاں انہوں نے دیکھا تھا، لیکن اتناجانتےہیں ان کاگھر بہت خوبصورت تھا اور وہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھےاورامریکہ میں اپنے خاندان کے ساتھ خوش نظر آرہے تھے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle