Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہنگو میں دوسرا قتل، نجی فاؤنڈیشن کے چئیرمین کے بعد ویلج چیئرمین جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس
شائع 16 ستمبر 2024 11:58am

خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا فدا الرحمان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا فدا الرحمان نجی فاؤنڈیشن کے چئیرمین تھے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ہنگو میں ہی ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج چیئرمین عنایت اللہ جاں بحق اور ان کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو نذیر خان کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو مشتی میلہ پہنچا دیا گیا، علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

firing

Hangu

molana fida ur rehman