Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکاربھی پاکستانی ڈرامے کے سحرمیں گرفتار

آج کا بھارتی ڈرامہ احمقانہ کہانی پیش کرتا ہے
شائع 16 ستمبر 2024 09:18am

بلاشبہ آج پاکستانی ڈراموں کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہےاور وہ تفریح کے مقبول ذرائع بن چکے ہیں، جنہیں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، ترکی اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بیک وقت بہت سے ناظرین شوق سے دیکھتے ہیں۔

خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں تومداحوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی ڈراموں کو فالو کرتی ہے۔ بہت سے مداح سوشل میڈیا پر اکثر ڈراموں پر رد عمل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ جو نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ پاکستانی فنکاروں کے بھی بہت بڑے پرستار ہیں،حال ہی میں معروف بھارتی اداکار اور انفلوئنسر سمرجیت سنگھ ناگرا نے پاکستان کے تازہ ترین ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی تعریف کی۔

مشہور ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم پر‘ بڑی چوری کا الزام لگ گیا

سمرجیت سنگھ پاکستانی ڈراموں کے سب سے بڑے مداحوں میں سے ایک ہیں اور ان کی حقیقت پسندانہ سادہ کہانیوں سے بہت متاثر ہیں۔ اداکار اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی ڈراموں کی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں ،جن میں ’پری زاد‘، ’میرے پاس تم ہو‘ قابل ذکر ہیں۔

حال ہی میں سمرجیت سنگھ ناگرا نے ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم کی‘ شاندار کہانی کی تعریف کی۔ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میں ایک پاکستانی سیریز ’کبھی میں کبھی تم‘ دیکھ رہا تھا۔ مجھے یہ ایک سادہ کہانی کے ساتھ ایک خوبصورت ڈرامہ سیریل لگا۔ یہ سیریل نیچرل اداکاری کے ساتھ ایک سادہ سی جذباتی کہانی پیش کر رہا ہے، لیکن اگر ہم اس کا موازنہ اپنے ڈرامہ سیریلز سے کریں تو ہمارا ڈرامہ سیریل ایک احمقانہ کہانی پیش کرتا ہے، جس میں اگر کوئی لڑکی سیڑھیوں سے گرتی ہے تو وہ اس سیکوئنس کو بیس منٹ سے زیادہ وقت تک گھسیٹتے ہیں، جس کے ساتھ ڈرامائی بیک گراؤنڈ میوزک اور اداکاروں کے کلوز اپ بھی شامل ہوتے ہیں۔

اداکار نے بھارتی ڈراموں پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ،ہمارے پاس بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی ہم ابھی تک وہی بیس سال پرانےتصورپر چل رہے ہیں۔ ہاں کچھ ناگنیں اورچریلیں اس میں شامل ہو گئی ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی اور انڈین ڈراموں کا سینما اور آرٹ کے پہلو سےموازنہ کیا جائے تو پاکستانی ڈرامے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں اور ہم کہتےہیں کہ ڈراموں کا زمانہ ہی نہیں رہا ہے۔ ایساکچھ نہیں ہے ، اچھے ڈرامے لاو تو ضرور چلیں گے مگر اچھے ڈرامے لاو تو۔

میں جب بھی اپنے ڈرامے لے کر جاتا ہوں تو مجھ سے کہا جاتا ہے کہ اوور ایکٹنگ کرو ہمارے ڈرامہ ساز مجھے آڈیشن میں بہترین اداکاری کرنے کے لیے کہتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ، برائے مہربانی کچھی چینج لاو اس بارپاکستانی سیریلز سے ہی کچھ اچھا سیکھ لیں۔ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

بھارتی اور پاکستانی مداح اداکار سے متفق ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے معیاری مواد کو تسلیم کرنے اور اچھی چیزوں کو اجاگر کرنے پر مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ جبکہ بھارتی مداح بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle