Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

قبرستان میں خواتین کے رقص پر صارفین برہم

لوگوں کی جانب سے خواتین کے اس گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2024 09:34am
تصویر بشکریہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ
تصویر بشکریہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ

جنوبی مغربی چین میں واقع ایک قبرستان میں خواتین کے ایک گروپ کے رقص کرنے پر صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین میں ’Damas‘ کے نام سے درمیانی عمر کی خواتین کا ایک گروپ پایا جاتا ہے جو چین کے مختلف عوامی مقامات پر اکٹھے رقص کرنا پسند کرتا ہے۔

یہ خواتین اپنے ساتھ میوزک سسٹم بھی رکھتی ہیں اور جہاں انہیں رقص کرنا ہوتا ہے وہاں سسٹم چلا دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 4 ستمبر کو بھی مذکورہ ”دماس“ کے ایک گروپ نے چین کے صوبہ یونان کے ایک خصوصی قبرستان میں رقص اور موسیقی کا آغاز کیا، جہاں چینی فوج کے شہدا دفن ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے رقص کے حوالے سے جگہ کا درست انتخاب نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دماس نام کا خواتین کا گروپ شہدا کی قبروں کے سامنے رقص کر رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبرستان کی بے حرمتی قرار دیا۔

china

Critisized

square dancing

martyr’s cemetery