کراچی: تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شعبہ تفتیش پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع جنوبی عبد الرحیم شیرازی نے بتایا کہ ملزم منٹھار کو شعبہ تفتیش پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم منٹھار کو ڈیفینس میں واقع ساحل تھانے کی حدود سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے روان سال چار جون کو ڈیفنس فیز ٹو میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
کراچی کے صنعتکار آصف بلوانی کے قتل کا مقدمہ حل، اہم انکشافات
عبد الرحیم شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزم سے برآمد موٹر سائیکل بلال کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم منٹھار کے دو ساتھی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ اس ڈکیت گروپ کا تیسرا ساتھی تھا ہلاک ملزم منٹھار بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے سمیت قتل اقدام قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
Comments are closed on this story.