Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پراسرار دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 16 ستمبر 2024 08:41am

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پراسرار دھماکا ہوا تاہم دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 2 معین آباد میں پراسرار دھماکا کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز اطراف میں سنی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی بم ڈسپازل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کریکر بم کی پن ملی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق گلی میں رہنے والوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں اب تک واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی، ابتدائی طور پر شواہد کریکر بم دھماکے کے ہیں تاہم واقعہ مشکوک ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

karachi

Blast

landhi

Cracker blast