شوہر کو کیسے لُبھائیں؟ بیویوں کیلئے ٹریننگ کیمپ قائم
ہر شادی شدہ عورت کے لیے دوسرے بہت سے مسائل کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ بھی ہمیشہ دردِ سر بنا رہتا ہے کہ اپنے شوہر کا دل کیونکر لبھائے اور اُسے کسی اور عورت میں دلچسپی لینے سے کیونکر روکا جائے۔
چین کے شہر ہینگژو میں دو روزہ تربیتی کیمپ لگایا گیا جس میں خواتین کو یہ سکھایا گیا کہ وہ اپنے شوہر کا دل کیسے جیتتی رہیں۔ اس کیمپ میں شرکت کی فیس 400 ڈالر تھی۔
کیمپ کے دوران خواتین کو آڈیو وژیوئل ایڈ کے ذریعے ایسے طریقے سکھائے گئے جن سے وہ اپنے اپنے شوہر کو اپنی طرف متوجہ رکھ سکیں گی۔
گھریلو زندگی کو زیادہ سے زیادہ خوش گوار بنانے کے طریقے سیکھ کر خواتین اپنی ازواجی زندگی میں غیر معمولی مثبت تبدیلیوں کی راہ ہموار کرسکیں گی۔
اس تربیتی پروگرام کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سادہ لوح خواتین کو جھانسا دے کر اُن سے پیسے بٹورے جارہے ہیں۔ ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی عورت کے لیے اپنے شوہر کا دِل لبھانا اُس کا پرائیویٹ معاملہ ہے۔ ایسے معاملات کو میڈیا کے ذریعے اچھالنا کسی بھی طور درست نہیں۔
چین خاصا قدامت پسند اور روایت پرست معاشرہ ہے۔ اس معاشرے میں کسی بھی عورت کی نجی اور ازواجی زندگی اُس کا انتہائی پرائیویٹ معاملہ ہے۔ معاشرے میں بہت حد تک حجاب برقرار ہے۔ خواتین معقول لباس پہنتی ہیں۔ مغربی طرز کے جدید ترین ملبوسات چند بڑے شہروں کی لڑکیوں کی پسند تو ہیں مگر چھوٹے شہروں اور دیہات میں خواتین آج بھی مجموعی طور پر شرم و حیا کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.