Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایک ہفتے کیلئے سورج غائب، امر کرنے والی شعاعیں‘، ٹائم ٹریولر کی رواں سال سے متعلق 5 حیران کن پیشگوئیاں

یہ پانچ تباہ کن واقعات 2024 کے اختتام سے پہلے رونما ہوں گے، ٹائم ٹریولر کی پیشگوئی
شائع 15 ستمبر 2024 08:21pm

مستقبل میں 647 آگے سے آنے کا دعویٰ کرنے والے ایک ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ”ٹائم ٹریولر“ ہے جو انسانوں کو رواں برس رونما ہونے والے پانچ واقعات سے خبردار کرنے آیا ہے۔

ٹک ٹاک پر ”اینو ایلارک“ (Eno Alaric) نامی اس ٹک ٹاکر کا یوزر نیم ”@radianttimetraveller“ ہے، جہاں اس کے 9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں پوسٹ کرتا رہتا ہے۔

اس ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں زمین پر خلائی مخلوق کی آمد، جڑواں سیاروں کی زمین سے ٹکر اور تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے بارے میں بھی خبردار کیا تھا۔

اپنی تازہ ترین پوسٹ میں اس نے پانچ ایسے حیرت انگیز واقعات کی پیشگوئی کی ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ سال 2024 کے اختتام سے پہلے رونما ہوں گے۔

مذکورہ ٹک ٹاکر اپنی ہر ویڈیو کی شروعات میں کہتا ہے کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگوں کو اب بھی یقین نہیں ہے کہ میں ایک حقیقی ٹائم ٹریولر ہوں‘۔

جس کے بعد وہ آنے والے واقعات کے بارے میں حیران کُن پیشگوئیاں کرتا ہے۔

اس کی پہلی پیشگوئی آسٹریلیا میں دیوقامت زرافوں اور دوسرے بڑے جانوروں کی دریافت کے بارے میں ہے، پیشگوئی کے مطابق یہ دریافت 20 ستمبر، یعنی آج سے محض پانچ دن بعد ہوجائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ’سمپسن کارٹون‘ کی پیشگوئی

اپنی ویڈیو میں اس نے دعویٰ کیا کہ آسٹریلیا کے ایک پوشیدہ علاقے میں 70 مختلف اقسام کے جانوروں کی دیوقامت نسلیں دریافت ہوں گی، اس میں تین فٹ لمبی مکڑیاں، 60 فٹ کی تتلیاں اور فلک بوس عمارتوں جتنے زرافے بھی شامل ہوں گے۔

اس نے دوسری پیشگوئی میں کہا کہ 23 اکتوبر کو سورج ایک مختلف قسم کی توانائی خارج کرے گا جس سے انسانوں کو اپنی موت اور بقا کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔

اپنی ویڈیو میں اس نے کہا کہ ’23 اکتوبر کو سورج ایک نایاب اور نامعلوم قسم کی توانائی خارج کرے گا جس میں سے لوگ گزر سکیں گے، یہ سلسلہ تقریباً 3 مہینوں تک جاری رہے گے، ہر روز اس میں سے لاکھوں لوگ گزر سکیں گے اور جو نہیں گزر سکیں گے وہ امر ہوجائیں گے‘۔

اس ٹک ٹاکر کی تیسری پیشگوئی یہ ہے کہ ایک معروف آنجہانی موسیقار، جسے دنیا مردہ سمجھتی ہے، وہ 25 اکتوبر کو دوبارہ منظر عام پر آئے گا۔

’آخری وقت قریب، دنیا کے خاتمے کا آغاز ہونے والا ہے‘، بابا وانگا کی نئی پیشگوئی وائرل

اس نے کہا کہ ’ایک بہت مشہور موسیقار 15 اکتوبر کو واپس لوٹے گا اور انکشاف کرے گا کہ اس نے اپنی موت کا ڈرامہ کیا تھا، یہ موسیقار ایک لیجنڈ کے طور پر جانا جاتا ہے اور جب وہ موسیقی کے میدان میں واپس آئے گا تو دنیا کا سب سے مشہور انسان بن جائے گا‘۔

اس ٹک ٹاکر نے جن آخری دو واقعات کی پیشگوئی کی ہے وہ سب سے زیادہ تباہ کن اور تشویشناک ہیں۔

ٹک ٹاکر کے مطابق راوں برس 9 نومبر کو سورج ایک ہفتے کیلئے غائب ہوجائے گا جس کے نتیجے میں دنیا میں افراتفری مچ جائے گی۔

پانچویں پیشگوئی کے مطابق رواں برس 12 نومبر کو انٹارکٹیکا میں برف کے نیچے دبی ہوئی عجیب و غریب نوادرات دریافت ہوں گی جس میں سے ایک پراسرار بیماری پھوٹے گی جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل جائے گی اور اس کا کوئی علاج نہیں ہوگا۔

Predictions

2024 predictions

Time Traveler