Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر کے قتل کی سازش ناکام، امریکی فوجی سمیت 6 غیرملکی گرفتار

تین امریکی، دو ہسپتانی، ایک چیک باشندہ شامل، امریکی محکمہ خارجہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی۔
شائع 15 ستمبر 2024 07:36pm

جنوبی امریکا کے ملک وینیزوئیلا کے صدر نکولس مدورو کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان میں تین امریکی، دو ہسپانوی اور ایک چیک باشندہ شامل ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ان تمام افراد کو صدر نکولس مدورو کے قتل کے مشن پر بھیجا گیا تھا۔

ان گرفتاریوں کا اعلان ملک کے انتہائی طاقتور وزیرِداخلہ ڈایوزڈاڈو کبیلو نے سرکاری ٹی وی پر ایک خصوصی بیان میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے وینیزوئیلا کے صدر کو قتل کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں وہ ہتھیار بھی دکھائے جو مبینہ طور پر اِن غیر ملکی باشندوں سے ضبط کیے گئے ہیں۔

کبیلو نے بتایا کہ جن غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اُن میں امریکی نیوی کا ایک اہلکار ولبرٹ جوزف کاسٹانیڈا گومز بھی شامل ہے۔ وہ نیوی سیل ہے جو افغانستان، عراق اور کولمبیا میں خدمات انجام دے چکا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی بحریہ کے سیل سمیت تین امریکیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم وینیزوئیلا میں ہسپانوی سفارت خانے نے کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔

VENEZUELA

PRESIDENT NICOLAS MADURO

KILLING CONSPIRACY

THREE FOREGINERS APPREHENDED

ONE US NAVY SEAL