Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سائبر سکیورٹی میں پاکستان کی بڑی چھلانگ، عالمی رہنماؤں میں شامل

آئی ٹی یو کے سائبر سیکیورٹی گلوبل انڈیکس نے پاکستان کو رول ماڈل ممالک میں شمار کیا ہے۔
شائع 15 ستمبر 2024 07:21pm

پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے آپ کو بہت حد تک منوالیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 میں پاکستان کی پوزیشن بہت بہتر ہوگئی ہے اور یہ اب بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے اس شعبے کے عالمی رہنماؤں میں شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کے گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں نمایاں مقام پایا ہے۔ اس انڈیکس میں دنیا بھر کے ممالک کی سائبر سیکیورٹی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پاکستان نے اس انڈیکس میں ٹاپ کے ممالک میں جگہ بنائی ہے۔

اس گلوبل انڈیکس میں پانچ درجہ بندیاں رکھی گئی ہیں۔ رول ماڈلنگ، ایڈوانسنگ، اسٹیبلشنگ، ایوالونگ اور بلڈنگ کے حوالے سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد عوامل کا جائزہ لینے کے بعد یہ درجہ بندی کی جاتی ہے۔

پاکستان 95 تا 100 کے اسکور کے ساتھ پہلی درجہ بندی ماڈلنگ میں شامل ہے۔ اس میں امریکا، جرمنی، بحرین، اومان، اٹلی، آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

اس درجہ بندی میں پاکستان کی شمولیت اس بات کا اشارا ہے کہ اُسے سائبر سیکیورٹی کی صلاحیت کے حوالے سے رول ماڈل تصور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سائبر سیکیورٹی کے اس گلوبل انڈیکس میں پاکستان کا مقام 79 تھا۔ غیر معمولی اقدامات اور استعداد کی بدولت اب پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے معاملات نمایاں حد تک بہتر ہوچکے ہیں۔

PROMINENCE FOR PAKISTAN

CYBER SECURITY GLOBAL INDEX

ROLE MODEL

INTERNATIONAL TELECOMMUNICATION UNIION