Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کا فائدہ عوام کو دے دیا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2024 11:00pm
Petrol price cut by Rs 10 per litre - Breaking - Aaj News

حکومت نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم نے اوگرا کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی ہے۔

یکم ستمبر سے 14 ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 8 سے 12 روپے تک کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024 میں 90 ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ چھ ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔

جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھجوائی۔

گوادر پورٹ تک رسائی کیلئے ترکمانستان کا پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کا امکان

وفاقی وزارت خزانہ نے 25 ستمبر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل اسٹاف لیول مفاہمت کو معاہدے کی شکل دینی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے کڑی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

اس کے باوجود آج رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 259.10 روپے اور 262.75 روپے فی لیٹر تھی، جس کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 249 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے۔

آئی پی پیز کا کیپیسٹی چارجز میں کمی سے انکار، حکومت کو مطالبات پیش کر دیے

حکومت نے 31 اگست کی رات 15 ستمبر تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا تھا۔

diesel price

petrol price

Petroleum products

petroleum prices

Pakistan Petrol Price