Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم آج: ہمارے دو اراکین اس وقت رابطے میں نہیں ہیں، بیرسٹر گوہر

جن اراکین کےساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ ہم نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر
شائع 15 ستمبر 2024 04:20pm

پاکستان تۓحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا قومی اسمبلی اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے سے قبل کہنا ہے کہ ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے دو اراکین اس وقت رابطے میں نہیں ہیں۔

ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی عدالتی اصلاحات پارلیمان اور سینیٹ میں آج پیش کی جائیں گے، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے اتحادیوں اور اپنے اراکین پارلیمنٹ کو گزشتہ روز آگاہ کردیا ہے اور ارکان کو کل پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ منظور، چیف جسٹس کو ایکسٹینشن نہ دینے کا فیصلہ، آئینی عدالت، مرضی کےجج

اس حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ لاء کے اوپر بات کرے، ہم نے اس کمیٹی کو کوئی مشورہ نہیں دیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جن اراکین کےساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ ہم نہیں مانتے۔

آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم پوری، بات آگے نکل گئی، اسحاق ڈار کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتا سکتے، وزیر قانون نے ہمیں کچھ بریف کیا ہے، بل اس وقت کسی کےبھی پاس موجود نہیں ہے۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Barrister Gohar Ali Khan

Constitutional amendment