Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا، شیخ رشید

30 ستمبر تک سیاست میں شدید قسم کا اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے، عوامی مسلم لیگ سربراہ
شائع 15 ستمبر 2024 02:58pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے۔ ‏ شیخ رشید کی جانب سے ایکس پوسٹ میں کہا گیا کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ آئین کی واضع تشریح کا اختیار بھی سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا جبکہ حکومت کی منصوبہ بندی بھی دھری کی دھری رہ گئی ہے۔

عوام مسلم لیگ کے سربراہ نے ایکس بیان میں کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے، اگر سپریم کورٹ نے یہ کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا تو پھر مزید پچیدگیاں پیدا ہو جائیں گی۔

شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک سیاست میں شدید قسم کا اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے، جمہوریت تماشہ بھی بن سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League

Election Commission of Pakistan (ECP)