Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور کے لائف پارٹنر کی پیشگوئی 2011 میں ہی ہوگئی تھی؟

نجومی نے پروگرام میں پیشگوئی کرتے ہوئے رنبیر کی اہلیہ اور ان کی خصوصیات سے متعلق بتایا تھا۔
شائع 15 ستمبر 2024 02:14pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کے مقبول اداکار رنبیر کپور کے لائف پارٹنر سے متعلق 2011 میں ایک نجومی کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال2011 میں رنبیر نجومی سیمی گریوال کے مشہور پروگرام سیمی سیلیکٹس انڈیا موسٹ ڈیزائرایبل میں مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔

سیمی گریوال نے اپنے پروگرام میں پیشگوئی کرتے ہوئے رنبیر کی اہلیہ اور ان کی خصوصیات سے متعلق بتایا تھا۔

پروگرام کے دوران ٹیرَٹ کارڈ ریڈر فال نکال کر مستقبل کی پیشگوئی کرنے والی منیشا کھتوانی سیلیبریٹیز کے پارٹنرز سے متعلق پیشگوئیاں کرتی تھیں۔

رنبیر کپور بھی ایک مرتبہ اس پروگرام کا حصہ بن گئے جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

پروگرام کی ویڈیو میں منیشا نے رنبیر کی مستقبل کی شریک حیات کی خوبیاں بیان کیں اور ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی پیشگوئی کی۔

رنبیر کپور کی شادی کی پیشگوئی کرتے ہوئے منیشا نے کہا جس سے آپ شادی کریں گے، وہ بہت جذباتی اور محبت کرنے والی شخصیت ہوگی، اس کا اپنا ایک کیریئر ہوگا اور وہ آپ کے کام کو بخوبی سمجھے گی۔ آپ دونوں کی دوستی کافی مضبوط ہوگی کیونکہ آپ اس قسم کے شخص ہیں جسے تعلقات میں جانے سے قبل دوستی کی ضرورت ہوتی ہے۔

حقیقت میں بھی رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین پروگرام کے اس پرانے کلپ کو رنبیر اور عالہ سے جوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے ہیں۔

Alia Bhatt

ranbir kapoor

wedding prediction

2011