Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک سے طلاق کی خبریں تھم نہ سکیں، ایشوریا کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح افسردہ

نئی ویڈیو مداحوں کیلیے سوالیہ نشان بن گئی
شائع 15 ستمبر 2024 12:29pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سرگرم ہونے لگیں۔ اس سے قبل بھی اداکار جوڑے کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔ یہ افواہیں جولائی سے جاری ہیں۔

لیکن اب اداکارہ ایشوریا رائے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس نے مداحوں کا ایک مرتبہ پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے ایشوریا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

مذکورہ ویڈیو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی ہے، دونوں ماں بیٹی ایک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلیے متحدہ عرب امارات گئی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے آرگنائزرز کی جانب سے ایشوریا اور ان کی بیٹی کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے جب کہ ایک مداح اداکارہ کو گلدستہ بھی پیش کرتا ہے۔

ویڈیو میں جو چیز مداحوں کی طرف سے غور کی گئی وہ ایشوریا کی شادی کی انگوٹھی تھی جو ان کے ہاتھ میں موجود نہیں تھی۔

ہندو روایات کے مطابق میاں بیوی کی شادی کی انگوٹھی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے ، اور وہ اس وقت تک نہیں اتاری جاتی جب تک شادی ختم نہ ہو جائے۔

اس سے قبل ابھیشیک بچن کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی، لیکن اداکار نے بعدازاں ان افواہوں کو رد بھی کردیا تھا مگر ایشوریا اس معاملے پر تاحال خاموش ہیں اور کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں۔

Divorce

Abhishek Bachchan

rumors

aishwariya rai

new video viral