Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی سیاستدان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں کوہلی کا ’کپتان‘ ہونے کا دعویٰ

میری کپتانی میں ویرات نے کرکٹ کھیلی، مگر مجھے نظر انداز کر دیا گیا، بھارتی سیاستدان
شائع 15 ستمبر 2024 11:29am
تصویر فیسبک
تصویر فیسبک

بھارتی سیاستدان نے انڈین کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی کپتانی میں کھیلنے کا دعویٰ کر دیا، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے و سیاستدان تیجاشوی یادیو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی کپتانی میں کھیلا۔

انہوں نے کہا وہ ایک پہلے کرکٹر تھے اور اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ویرات میری کپتانی میں کھیلا لیکن میرے کرکٹ کیریئر کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا، کیا کبھی کسی نے حوالے سے بات کی؟

تیجاشوی یادیو نے کہا کہ مجھے کرکٹ چھوڑنی پڑی کیونکہ میرے دونوں لیگامینٹ فریکچر ہوگئے تھے۔

بھارتی سیاستدان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

virat kohli

indian politician

kohli`s captain

claims