Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول میں کھیل کے دوران 9 سالہ بچی اچانک دم توڑ گئی

بچی کلاس 3 کی طالبہ تھی، اہلخانہ نے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا، میڈیا رپورٹ
شائع 15 ستمبر 2024 10:17am

اسکول میں بریک کے دوران 9 سالہ بچی کھیلتے وقت اچانک زمین پر گر چل بسی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ کے مونٹفورٹ اسکول میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول پرنسپل نے بتایا کہ ہماری 9 سالہ طالب علم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے کھیلتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ تیسری جماعت کی طالبہ مانوی سنگھ اسکول گراؤنڈ میں اچانک گر گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ طالبہ مانوی سنگھ کے اہلخانہ اسے دوسرے ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کی اچانک موت کا معاملہ پولیس کے علم میں بھی آیا، مگر اہلخانہ نے اس حوالے سے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

cardiac arrest

Lucknow

school girl

9 year girl died