Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیٹو کی یوکرین کے روس کے اندر حملے کی اجازت کی حمایت

یوکرین کو روس کے اندر حملے کا قانونی اور فوجی حق حاصل ہے، نیٹو ملٹری سربراہ
شائع 15 ستمبر 2024 09:56am

نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب باؤر نے یوکرین کے روس کے اندر حملے کی اجازت کی حمایت کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ ایڈمرل راب باؤر نے کہا کہ یوکرین کو روس کے اندر حملے کا قانونی اور فوجی حق حاصل ہے، ہر قوم جس پر حملہ کیا جاتا ہے اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔

دوسری جانب جرمنی نے یوکرین کے روس کے اندر حملوں کی سخت الفاظ میں مخالفت کردی۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس بات کی مخالفت جاری رکھیں گے کہ روس کیخلاف یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کی اجازت دی جائے۔

چانسلر شولز کا کہنا ہے دیگر ممالک اجازت دیں تو بھی جرمنی مخالفت جاری رکھے گا، جرمن ہتھیار یوکرین نے روس کے خلاف استعمال کیے تو ہمیں مشکلات درپیش ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت مغربی ممالک میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا یوکرین کو روس کیخلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

russia

Germany

Ukraine

NATO