Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن میں زمین کے تنازع پر 2 گرپوں میں تصادم، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

ورثا کا ڈسٹرکٹ اسپتال میں احتجاج، مقتول کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر کا الزام
شائع 15 ستمبر 2024 09:45am

پنجاب کے شہر پاکپتن میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، جہاں مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکپتن کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں گولیاں چل گئیں، گولیاں لگنے سے 25 سالہ نوجوان علی بہادر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی ماں مینہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ورثا نے ڈسٹرکٹ اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے الزم عائد کیا ہے کہ شام سے اسپتال آئے ہوئے ہیں، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مقتول کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر کی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

punjab

Land dispute

pakpattan

groups clashes

group clash

Clash over land dispute